Qasas Al Quran – Stories of The Prophets

data-full-width-responsive="true">

قصص القرآن سیریز

السلام علیکم۔

 

بنی اسرائیل سیریز کو پھیلانے میں آپ کے تعاون کا شکریہ۔

اب ہم ایک نئی سیریز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں انشاء اللہ جس کی ہم مسلمانوں کو اشد ضرورت ہے۔

قصص القرآن سیریز۔۔۔۔

ہم چاہیں گے کہ آپ انہیں اپنے چھوٹوں سے بھی ضرور شئیر کریں۔ تاکہ انہیں اپنے انبیاء علیہ السلام کے بارے میں بھی معلوم ہو، اور وہ اپنے آئیڈیلز بنانے کے لئے اِدھر اُدھر نہ بھٹکتے پھریں۔

ایک مشہور قول ہے کہ:

‘ جب کسی قوم کو زوال میں مبتلا کرنا ہو تو اس سے اس کی تاریخ چھین لو۔۔۔۔‘

بلکل یہی حال ہمارا ہے۔ ۔۔ کیونکہ ہم اپنی اسلامی تاریخ اور انبیاء کے قصے بھول چکے ہیں۔ جب ہمیں ہی کچھ نہیں یاد تو ہم اپنے بچوں اور آگے آنے والی نسلوں کو کیا دینگے؟ اور آہستہ آہستہ بلاخر وہ مادیت کا شکار ہو کر اپنی دنیا اور آخرت دونوں سے ہاتھ گنوا بیٹھیں گے۔۔۔

اسی لئے ہم اپنی شاندار اسلامی تاریخ کا ایک بہترین گلدستہ دینا چاہتے ہیں آپ کو۔

اس نئ سیریز یعنی ‘قصص القرآن‘ میں پہلے انبیاء علیہ السلام کے قصوں کو قرآن اور احادیث کی روشنی میں مختصراً بیان کرینگے انشاء اللہ۔ اور پھر آپ تک وہ حقائق پہنچاتے رہینگے جو آپ خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی سنائیں۔ تاکہ انہیں اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہو۔۔

ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ اس صدقہ جاریہ کو پھیلانے میں۔

اللہ ہماری مدد فرمائے اور نیکی کے کاموں میں ہمارا معاون ہو۔ آمین۔۔۔

(اس سیریز کی پہلی قسط انشاء اللہ کل سے شائع کی جائیگی۔)

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">