Qasas ul Quran – Hazrat Adam (Part 14)

data-full-width-responsive="true">

حضرت آدم علیہ السلام۔ پارٹ 14

 

اس واقعے کی مزید تفصیل سورہ طه { 123۔ 115 } میں ملتی ہے۔ جس میں اللہ نے آدم اور حوا کو شیطان سے خبردار کیا۔ اور یہ بھی کہ جب تمہاری نسل میں سے میرے پیمبر آئیں تو چاہئے کہ سب اس کی اتباع کریں۔

اب اتنے واقعے میں کئی اہم پوائنٹس ہیں۔

حضرت بی بی حوا کے حوالے سے بہت غلط باتیں ہیں جو یہود اور نصاری سے ہم میں آئے۔ کہ وہ اصل خطاکار تھیں۔ اور تبھی عورت خطا کا مجسمہ ہے۔ قرآن نے کھلا انکار کر کے دونوں کو برابر کا قصوروار کہا۔

آدم علیہ السلام اور ابلیس کے درمیان بہت زبردست فرق ہے۔

ایک عاجزی والا، دوسرا مغرور۔۔۔

ایک نے فوراً توبہ کی، دوسرے نے سرکشی۔۔۔

ایک نے اللہ کی رحمت کی امید نہ چھوڑی، دوسرا بلکل مایوس ہوگیا۔۔۔

اور یوں آدم علیہ السلام توبہ کے بعد نبی مقرر ہوگئے۔۔۔ اور ابلیس توبہ سے دوری کی وجہ سے شیطان، مردود بن گیا۔۔۔

بحرحال۔۔ شیطان نے ہمارے ماں باپ کو جنت سے نکالا۔ یہ قرض باقی ہے ہم پہ۔۔

 

جاری ہے۔۔

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">