Qasas ul Quran – Hazrat Hud (Part 4) LAST

data-full-width-responsive="true">

حضرت ہود علیہ السلام ۔ پارٹ 4

عاد کی تباہی:

‘اور قومِ عاد، جب ہم نے ان پر ایک منہوس آندھی چلائی۔ جس چیز سے ہو کر گزرتی اس کو بوسیدہ ہڈی کی طرح کئے بغیر نہ چھوڑتی۔؛

الذاریات ۔ 42۔ 41

‘جھٹلایا عاد نے پھر کیسا ہوا میرا عذاب کھڑکھڑانا؟ ہم نے بھیجی ان پر تند ہوا۔ ایک نہوست کے دن جو ٹلنے والی نہ تھی۔ اکھاڑ پھینکا لوگوں کو گویا اکھڑی پڑی کھجور کی جڑیں۔ پھر کیسا رہا میرا عذاب اور ڈرانا؟‘

قمر ۔ 21 ۔ 18

‘اور عاد برباد ہوئے، بے حد ٹھنڈی سناٹے کی ہوا سے، جسے ان پر لگاتار 7 رات اور 8 دن تک مسلت رکھا۔ پس تم دیکھتے کہ یہ (لمبے چوڑے) لوگ زمین پر اس طرح گڑگڑائے جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے۔‘

الحاقہ ۔ 8۔ 6

یہ ہوا قلعوں میں بند انسانوں کو بھی وہاں سے اٹھاتی اور اس طرح زور سے پٹختی کہ ان سب کے سر دھڑوں سے الگ ہو جاتے۔ یوں عذاب کا یہ دن ان کے لئے منحوس ثابت ہوا۔
یہ تھا ایک اور انجامِ شرک ۔۔۔ ایک اور عالیشان قوم کا۔۔۔۔۔

ہماری اگلی کہانی، حضرت صالح علیہ السلام۔ انشاء اللہ۔۔۔

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">