Qasas ul Quran – Hazrat Ibrahim (Part 11)

حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ پارٹ 11

 

اپنے والد اور قوم سے جدا ہوتے وقت بھی ابراہیم علیہ السلام نے بے حد خیر خواہی کا مظاہرہ کیا۔
لیکن ظالم قوم اور باپ ذرا سا بھی ہوش میں نہ آئے کہ خلیل اللہ جدا ہو رہے ہیں۔ اب وہ تینوں (ابراہیم علیہ السلام، لوط علیہ السلام، سارہ رضی اللہ تعالی عنہ) دریائے فرات کے قریب ایک بستی ‘کلدنین‘ میں کچھ عرصہ رہے۔ پھر ‘ہاران‘ کی جانب گئے اور وہاں توحید کی تبلیغ شروع کر دی۔ ساتھ ہی اپنے والد کی دعائے مغفرت کرتے رہے۔ جس کا انہوں نے اپنے والد آذر سے وعدہ کیا تھا۔ لیکن اب وحی الٰہی آ پہنچی۔

اللہ کا حکم آپہنچاکہ، اے نبی! اپنے والد کے لئے دعا نہ کریں کہ مشرک اللہ کا دشمن ہوتا ہے۔ اس حکم کے فوراً بعد انہوں نے دعا کرنا چھوڑدی۔

توبہ ۔ 114

خیر اب تبلیغ کرتے کرتے وہ سب فلسطین پہنچے۔ جو اس وقت کنعانیوں کے حوالے تھا۔ کچھ عرصے وہیں رہے پھر مصر تک جا پہنچے۔ اسی دوران ان کا بادشاہِ مصر سے وہ خاص واقعہ پیش آیا جو بخاری اور مسلم کے علاوہ تورات شریف میں بھی ہے۔

جاری ہے۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu