Qasas ul Quran – Hazrat Ibrahim (Part 12)

data-full-width-responsive="true">

حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ پارٹ 12

 

اگر مردوں سب سے حسین یوسف علیہ السلام تھے تو عورتوں میں پہلے حوا علیہ السلام پھر سارہ رضی اللہ تعالی عنہہ تھیں۔
اب تفصیلی واقعہ کچھ یوں ہیکہ مصر کی حکومت اس وقت سامی قوم کے پاس تھی۔ جن کا ابراہیم علیہ السلام سے نسبی تعلق تھا۔ اب جب وہ تینوں مصر جا پہنچے تو مصریوں نے بی بی سارہ کو دیکھا کو نہایت ہی حسین عورت ہیں۔ امیروں نے بھی اس وقت کے فرعون سے ان کی تعریف کی۔
پھر انہیں فرعون کے گھر لے گئے۔ وہ انہیں ابراہیم علیہ السلام کی بیوی نہیں بہن سمجھے تھے۔
بادشاہ نے جب اتنی حسین عورت دیکھی تو اس کا ارادہ حضرت سارہ کے ساتھ برا کرنے کا ہوا۔ سارہ رضی اللہ تعالی عنہہ چونکہ پاک باز اور خلیل اللہ کی زوجہ تھیں تو کچھ اسی کی کرامت سے فرعون پر خوف اور رعب طاری ہو گیا۔
کچھ روایت کے مطابق فرعون نے جب برائی کے ارادے سے سارہ کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہا تو اس کا ھاتھ مفلوج ہو کے پتھر کا بن گیا۔ اس وقت مصری جنات کے بھی قائل ہوتے تھے اسی لئے فرعون نے اسے بھی جناتی اثر سمجھا۔
بحرحال وہ فوراً توبہ تائب ہوا اور بہت ہی انعام اور اکرام کے ساتھ تینوں کو وہاں سے رخصت کیا۔ اور ابراہیم علیہ السلام سے کہا کہ اگر آپ پہلے ہی بتا دیتے کہ وہ آپ کی زوجہ ہیں تو میں کبھی برائی کا ارادہ نہ کرتا۔

جاری ہے۔۔۔ 

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">