Qasas ul Quran – Hazrat Ibrahim (Part 3)

حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ پارٹ 3

 

ابراہیم علیہ السلام دیکھ رہے تھے کہ شرک کا سب سے بڑا مرکز خود ان کے اپنے گھر میں قائم ہے۔ جہاں سے پوری قوم کے لئے در کھلتے ہیں۔

اور اللہ کی شان کہ اسی گھر میں اپنے عظیم ترین صادق نبی کو پیدا کیا اور اسے دعوتِ حق کا کام سونپا۔ باپ جتنا بڑا مشرک بیٹا اتنا بڑا توحیدی۔۔۔
اب شروع ہوتا ہے ان کا اصل امتحان۔۔ انہیں سب سے پہلے ٹکرانا اپنے کٹر والد سے ہی تھا۔ ان دونوں کے درمیان مناظرہ، قرآن خود بیان کرتا ہے کئی مقامات پر۔۔

ابراہیم علیہ السلام نے سب سے پہلے اپنے والد ہی کو توحید کی دعوت دی۔ بہت ہی خلوص، محبت، احترام اور دلیل کے ساتھ۔۔ مگر کچھ اثر نہیں ہوا آذر پر۔ الٹا اس نے اپنے بیٹے کو سنگسار کرنے کی دھمکی دی۔
سوچنے کی بات یہ ہیکہ ابراہیم علیہ السلام ایک مشرک کے بیٹے ہوتے ہوئے کیسے حق تک پہنچے؟ غور اور فکر کے ذریعے۔۔۔۔۔۔!!!!!

یہ وہ خوبی ہے جس کا حکم اور تعریف ہر جگہ قرآن میں ہے۔۔ وہ آسمان اور زمین کی ہر چیز پر غور کرتے تھے۔۔۔

جاری ہے۔۔۔

 

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu