Qasas ul Quran – Hazrat Ibrahim (Part 6)

data-full-width-responsive="true">

حضرت ابراہیم علیہ السلام پارٹ 6

 

ان دیوتاؤں کو دیکھ کر ابراہیم علیہ السلام طنزیہ بولے کہ ان کھانوں کو کھاتے کیوں نہیں؟ پھر ابراہیم علیہ السلام نے ان سب بتوں کو توڑ ڈالا اور سب سے بڑے بت کے کندھے پر تیر رکھ کر واپس چلے گئے۔
اب جب سب لوگ واپس آئے تو مندر میں بتوں کا یہ حال پا کر بہت ہی حیران اور پریشان ہوگئے۔ اور ایک دوسرے سے بھڑک کر پوچھتے رہے۔۔
پھر کچھ کو یاد آیا کہ ان کے دیوتاؤں سے صرف ایک ہی کو دشمنی تھی۔ اور وہ تھا نوجوان ابراہیم علیہ السلام۔
اب غضب ناک قوم نے ان کو حاضر کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا، ابراہیم کو لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ دیکھیں، وہ کہنے لگے، کیا ابراہیم تو نے ہمارے دیوتاؤں کے ساتھ یہ کیا ہے؟‘
انبیاء : 62۔ 61

ابراہیم علیہ السلام نے دیکھا کہ اب وہی بہترین موقع تھا۔ سارا مجمع دیکھ رہا تھا کہ ان کے دیوتاؤں کا کیا حشر ہو گیا ہے۔ اب اس باطل عقیدے پر سب کو نادم کرنے کا وقت آگیا تھا۔

‘ابراہیم نے کہا بلکہ ان میں سے سب سے بڑے بت نے یہ کیا ہے۔ پس اگر یہ بولتے ہوں تو ان سے دریافت کر لو۔‘

انبیاء ۔ 63

جاری ہے۔۔۔ 

 

 

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">