Qasas ul Quran – Hazrat Ibrahim (Part 7)

data-full-width-responsive="true">

حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ پارٹ 7

 

ابراہیم علیہ اسلام سے جب انہوں نے غضب ناک ہو کر استفسار کیا تو انہوں نے ان سے کہا، اس بڑے بت سے کیوں نہیں پوچھ لیتے۔ اب اس یقینی حجت اور دلیل کا ان پجاریوں کے پاس کیا جواب ہو سکتا تھا۔ وہ ندامت میں غرق تھے۔

بلآخر چھوٹے بڑے سب ہی کو دل میں اقرار کرنا پڑا کہ ظالم ابراہیم علیہ السلام نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔
لیکن پھر وہی کفرانہ روش:

‘پس انہوں نے اپنی جی میں سوچا، پھر کہنے لگے بیشک تم ہی ظالم ہو۔ پھر اپنے سروں کو جھکا کر کہنے لگے (اے ابراہیم) تم خوب جانتے ہو کہ یہ بولنے والے نہیں۔‘
انبیاء : 65۔ 64

قوم تھی کہ عقل سے کام لینے کی بجائے مزید جہالت سے کام لیا۔ اور آپس میں کہنے لگے کہ اگر اپنے خداؤں کی خوشنودی چاہتے ہو تو اس گستاخ نوجوان کو آگ میں جلا دو کہ سب یاد رکھیں۔
ابھی یہ مشورے جاری تھے کہ بات بادشاہ تک جا پہنچی۔
نمرود۔۔۔
اس زمانے میں عراق کے بادشاہ کا لقب نمرود ہوتا تھا۔ اور یہ قوم کے خدا مانے جاتے تھے۔ بلکہ دیوتاؤں سے زیادہ ان کا حکم مانا جاتا۔ اس لئے وہ صاحب عقل ہوتا اور مالک تخت اور تاج بھی۔

جاری ہے۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">