Qasas ul Quran – Hazrat Ibrahim (Part 8)

حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ پارٹ 8

 

نمرود کو جب سب معاملہ پتا چلا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا کہ اگر اس نوجوان کی تبلیغ یونہی جاری رہی تو میری سلطنت تباہ ہو جائیگی۔ اس لئے اس لڑکے کا خاتمہ کردینا ہی بہتر ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کو نمرود کے پاس حاضر کیا گیا تو اس نے پوچھا کہ تمہیں اپنے باپ دادا کے دین اور مجھے رب ماننے سے کیوں انکاری ہو؟
انہوں نے جواب دیا کہ تو کس طرح رب ہو سکتا ہے جبکہ تو ہماری طرح انسان ہے۔ میرا رب تو سب کا خالق اور مالک ہے۔ میں حق پر ہوں اور تم سب بھٹکے ہوئے۔
نمرود بولا، اچھا اگر ایسا ہے تو پھر اپنے رب کا ایسا وصف بیان کر جس کی قدرت مجھ میں نہیں؟
تب ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا۔۔۔

میرا رب وہ ہے جس کے قبضے میں موت اور حیات ہے۔
کم سمجھ اور کم فہم نمرود بولا کہ یہ تو میرے ہاتھ میں بھی ہے۔ یہ کہہ کر اسی وقت جلاد کو ایک بے قصور شخص کو مار ڈالنے کا حکم دیا۔ جو پورا ہوا اور ایک مجرم کو بلا کر رہا کیا کہ جاؤ تمہاری جان بخش دی گئی۔
پھر ابراہیم علیہ السلام کو کہا، کہ اب بولو۔ پھر تیرے اللہ کی خصوصیات کیا ہیں؟؟؟

جاری ہے۔۔۔

 

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu