Qasas ul Quran – Hazrat Ibrahim (Part 9)

حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ پارٹ 9

 

ابراہیم علیہ السلام سمجھ گئے کہ نمرود، قدرت خداوندی کی اصل حقیقت کو غلط رخ دے رہا ہے۔ اسی لئے اگر وہ بحث میں پڑے تو قوم کی موجودگی کا یہ موقع ہاتھ سے چلا جائے گا۔
سو اب کی بار انہوں نے جو دلیل پیش کی اس پہ نمرود لاجواب ہوگیا کہ میرا اللہ روز سورج کو مشرق اور چاند کو مغرب سے لاتا ہے۔ اگر تم میں قدرت ہے تو سورج کو مغرب سے لاؤ؟

البقرہ ۔ 258

اب نمرود یا تو واقعی ایسا کر دکھاتا (جو ک ظاہر ہے ممکن نہیں) یا یہ مان لیتا کہ سورج اس سے بڑا دیوتا ہے۔
نمرود لاجواب تھا۔ ابراہیم علیہ السلام نے پیغامِ حق سب تک پہنچانے کی پوری کوشش کر لی۔۔ اپنے والد سے بادشاہ تک۔۔۔ سب کے دل بھی گواہی دے رہے تھے لیکن وہ ہدایت نہ پا سکے۔ کیونکہ انہوں نے اپنے بزرگوں کے باطل دین کو ہی اہمیت دی۔ اور سب کا اتفاق اس پر تھا کہ اس لڑکے کو دہکتی آگ میں جلا کر بد ترین سزا دی جائے۔
اس وقت باطل جیت گیا حق سے۔۔ نمرود نے ایک خاص جگہ بنوائی جہاں ایک عرصے تک لکڑیاں جمع کر کے آگ کو دہکایا گیا۔۔۔۔

جاری ہے۔۔۔ 

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

Check Also

Machharo Ki Jamat Waqt k NABI k Pas Kiski Shikayat Lekr Ae or Q? Bayan Maulana Tariq Jameel Sahab