Qasas ul Quran – Hazrat Ismael (Part 1)

data-full-width-responsive="true">

حضرت اسماعیل علیہ السلام ۔ پارٹ 1

 

ابراہیم علیہ السلام تقریباً 86 برس کے ہوئے جب اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے۔ خلیل اللہ کا وہ عظیم وارث جس کی نسل سے نبوت کا آخری سراج (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) روشن ہونا تھا۔
تورات سے کچھ تفصیل ملتی ہے اس واقعے کی لیکن صرف اتنا جان لینا ہی کافی ہے کہ بشریت کا تقاضہ تھا کہ سارہ رضی اللہ تعالی عنہ کو حاجرہ رضی اللہ تعالی کی خوش قسمتی سے حسد ہونے لگا۔ ان کے کہنے پر بھی اور ساتھ وحی الٰہی کی بنا پر بھی ابراہیم علیہ السلام کو اپنی زوجہ اور بیٹے کو خود سے الگ کرنا پڑا۔
خلیل اللہ بننا اور ان کا اہل بیت بننا کوئی معمولی بات تو ہو نہیں سکتی تھی۔ ایک ایک کو ہر لمحہ بڑی آزمائش کے لئے تیار رہنا تھا۔
اب باری تھی حاجرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی۔ ساتھ ہی ابراہیم علیہ السلام کی بھی۔
بخاری میں واقعہ کچھ یوں ہیکہ ابراہیم علیہ السلام حاجرہ رضی اللہ تعالی عنہ اور اپنے شیر خوار بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو لے کر اس سنسان ریگستان میں گئے جہاں اب کعبہ ہے۔ انسان اور پانی دونوں کا نشان نہ تھا۔ اسی لئے ابراہیم علیہ السلام نے ایک مشکیزہ پانی اور ایک تھیلی کھجور بھی ان کو دیں۔۔۔۔

جاری ہے۔۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">