Qasas ul Quran – Hazrat Ismael (Part 2)

data-full-width-responsive="true">

حضرت اسماعیل علیہ السلام ۔ پارٹ 2

 

ابراہیم علیہ السلام روانہ ہونے لگے تو حاجرہ رضی اللہ تعالی عنہ ان کے پیچھے پیچھے یہ کہتے ہوئے چلیں کہ آپ ہمیں اس بیابان وادی میں چھوڑ کر کہاں چل دیئے جہاں نا کوئی آدمی نہ آدم زاد۔۔۔ وہ کہتی جاتیں اور وہ خاموش چلتے جاتے۔ آخر انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ کے اللہ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے؟
تب وہ فرمائے۔۔ ‘ہاں یہ اللہ کے حکم سے ہے۔۔۔‘
یہ سنتے ہی وہ بولیں۔ اگر ایسا ہے تو یقیناً وہ اللہ ہمیں ضائع اور برباد نہ کرے گا۔ اور پھر واپس لوٹ آئیں۔

اب ابراہیم علیہ السلام چلتے چلتے جب ایک ٹیلے پر پہنچے جہاں ان کا اہل نگاہ سے اوجھل ہوگیا تو کعبہ کی جانب رخ کر کے یہ دعا مانگی۔

‘اے ہمارے رب! (تو دیکھتا ہے کہ) ایک ایسے میدان میں جہاں کھیتی کا نام نہیں، میں نے اپنی بعض اولاد تیرے محترم گھر کے پاس لاکر بسائی ہے کہ نماز قائم رکھیں۔ پس تو لوگوں کے دل ان کی طرف مائل ہوجائیں۔ اور ان کے لئے زمین کی پیداوار سے سامان مہیا کر دے تاکہ تیرے شکر گزار ہوں۔‘
سورہ ابراہیم ۔ 38

جاری ہے۔۔۔ 

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">