Qasas ul Quran – Hazrat Ismael (Part 3)

data-full-width-responsive="true">

حضرت اسماعیل علیہ السلام ۔ پارٹ 3

 

حاجرہ رضی اللہ تعالی عنہ کچھ دن تو مشکیزے کے پانی پہ گزارہ کرتی رہیں اور وہ کھجور کھاتی رہیں اور اسماعیل علیہ السلام کو دودھ پلاتی رہیں۔ لیکن وہ وقت بھی آگیا کہ جب کچھ نہ رہا۔ تب وہ سخت پریشان ہوئیں کہ اب بیٹے کا کیا ہوگا؟
اسماعیل علیہ السلام اب بےتاب ہونے لگے تو وہ کچھ سوچ کر اٹھیں اور قریب صفا پہاڑی پر چڑھیں کہ شاید اللہ کا کوئی بندہ یا پانی نظر آجائے۔ مگر کچھ بھی نہ تھا وہاں۔۔۔ پھر بچے کی محبت میں دوڑ کر واپس وادی میں گئیں اور ایسا 7 مرتبہ کیا۔۔۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس مقام پر جا کر فرمایا کہ یہ وہی ‘سعی بین الصفا و مروہ‘ ہے جو حج میں لوگ کرتے ہیں۔۔ آخر میں جب حاجرہ رضی اللہ تعالی عنہ جب مروہ پر تھیں تو کان میں ایک آواز آئی جس پر وہ چونکیں۔ کان لگایا تو پھر وہی آواز آئی۔ وہ کہنے لگیں، اگر تم مدد کر سکتے ہو تو سامنے آؤ۔۔ دیکھا تو جبرائیل علیہ السلام ہیں۔۔ انہوں نے اپنا پیر اس جگہ مارا جہاں آج زم زم ہے۔ اور پھر۔۔۔ اس جگہ سے بہت سارا پانی ابلنے لگا۔۔۔

جاری ہے۔۔۔ 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">