Qasas ul Quran – Hazrat Ismael (Part 8)

data-full-width-responsive="true">

حضرت اسماعیل علیہ السلام ۔ پارٹ 8

 

فرزندِ نبی کی بھی مثال نہیں۔ والد کا خواب سنتے ہی بولے کہ اگر اللہ کی یہی مرضی ہے تو انشاء اللہ آپ مجھے صابر پائیں گے۔
اب دونوں جنگل گئے۔ باپ نے بیٹے کے پیر باندھے اور تڑپتے دل کے ساتھ چھری تیز کر کے بیٹے کو ذبح کرنے کا ارادہ کرنے لگے۔
فوراً وحی نازل ہوئی کہ ابراہیم! بیشک تم نے حکم کی تعمیل کی۔ پس تم لڑکے کو چھوڑو اور تمہارے سامنے جو مینڈھا ہے اسے ذبح کرو۔ ہم اس طرح نیکوکاروں کو نوازتے ہیں۔
الصافات ۔ 110۔ 102

بیت اللہ کی تعمیر۔۔۔

فتح الباری میں ایک روایت ہیکہ بیت اللہ کی سب سے پہلی بنیاد آدم علیہ السلام نے رکھی۔ اور انہیں یہ مقام ملائکہ کے ذریعے بتایا گیا۔ پھر کئی ہزار سال گزرے تو وہ جگہ بے نشان ہوگئی۔
اب ابراہیم علیہ السلام کو بتایا گیا کہ انہیں اور اسماعیل علیہ السلام کو یہ کام کرنا ہے۔ دونوں نے کھدائی کی تو وہیں بنیادیں نظر آنے لگیں۔ اور یوں دنیا کا پہلا گھر کعبہ ۔۔ خلیل اللہ اور ذبیح اللہ کے ھاتھوں تعمیر ہوا۔۔۔۔

 

جاری ہے۔۔۔ 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">