Qasas ul Quran – Hazrat Ismael (Part 9)

data-full-width-responsive="true">

حضرت اسماعیل علیہ السلام ۔ پارٹ 9

 

باپ بیٹے برابر بیت اللہ کی تعمیر میں مصروف رہتے، اور جب اس کی دیواریں اوپر اٹھتیں اور بزرگ باپ کا ھاتھ اوپر تعمیر نہ کر پاتا تو اللہ کی ہدایت کے مطابق ایک پتھر کو باٹھ بنایا جاتا۔ جس کو اسماعیل علیہ السلام اپنے ہاتھ سے سہارا دیتے اور ابراہیم علیہ السلام اس پر چڑھ کر تعمیر کرتے۔
یہی وہ یادگار مقامِ ابراہیم ہے۔۔ جب تعمیر اس حد تک پہنچی جہاں آج حجرہ اسود ہے تو جبرائیل علیہ السلام نے ان کی رہنمائی کی اور جنت کے لائے ہوئے حجرہ اسود کو ان کے سامنے ایک پہاڑی سے محفوظ نکال کر دیا تاکہ وہ نصب کر دیا جائے۔
بیت اللہ تعمیر ہوگیا تو اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو بتایا کہ یہ ملتِ ابراہیمی کے لئے قبلہ اور ہمارے سامنے جھکنے کا نشان ہے۔ اسی لئے یہ توحید کا مرکز قرار دیا جاتا ہے۔
تب ابراہیم اور اسماعیل علیہ السلام نے دعا مانگی کہ اللہ ان کو اور ان کی آل کو نماز اور زکوۃ قائم کرنے والا بنائے اور استقامت عطا کرے اور پھلوں، میوں اور رزق میں برکت دے۔ اور انسانیت کو متوجہ کرے کہ وہ یہاں حج کے لئے آئیں۔

البقرہ ۔ 129 ۔ 125

جاری ہے۔۔۔۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">