Qasas ul Quran – Hazrat Lut (Part 4)

حضرت لوط علیہ السلام ۔ پارٹ 4

 

حضرت لوط علیہ السلام ان کے درمیان رہ کر تبلیغ کرتے رہے، لیکن وہ نہ مانے۔ بلکہ آپکو تکلیفیں دینے کے درپے رہتے۔
قوم صدوم کے لئے اب وقت توبہ گزر چکا۔
ابراہیم علیہ السلام کے واقعے میں دیا گیا وہ قصہ یاد کریں جب آپ کو دو فرشتے اسحق علیہ السلام کی بشارت دینے آئے تھے خوبصورت نوجوانوں کی صورت میں۔ ان کے آنے کی دوسری وجہ لوط علیہ السلام کو ان کے قوم کی تباہی کی اطلاع بھی دینا تھی۔
ابراہیم علیہ السلام سمجھ گئے کہ یہ فرشتے مجھے صرف بیٹے کی بشارت دینے نہیں آئے۔ وجہ کچھ اور بھی ہے۔ ان کے اصرار پر فرشتوں نے قوم لوط کا بتایا تو رحیم اور بردباد ابراہیم علیہ السلام نے بہت التجا کی کہ قوم کو تباہ نہ کریں۔ لیکن اللہ جانتا ہیکہ کب کیا کرنا چاہئے۔

ہود ۔ 77 ۔ 76

فرشتے اب ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے رخصت ہو کر لوط علیہ السلام کے پاس آئے۔ یہ اپنی شکل اور صورت میں حسین اور خوبصورت نوجوان بن کر آئے تھے۔ لوط علیہ السلام نے اجنبی اپنے شہر میں پائے تو گھبرا گئے اور ڈر گئے کہ نجانے میری بے حیا قوم میرے ان مہمانوں کے ساتھ کیا معاملہ کرے گی (کیونکہ اب تک لوط علیہ السلام نہیں جانتے تھے کہ یہ فرشتے ہیں)۔
ابھی وہ اسی اضطراب میں تھے کہ قوم کو خبر لگ گئی کہ 3 حسین لڑکے آئے ہیں اور وہ لوط علیہ السلام کے پاس آئے اور ان سے پرزور مطالبہ کرنے لگے کہ ان نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دو۔۔۔

جاری ہے۔۔۔۔

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu