Qasas ul Quran – Hazrat Lut (Part 5)

حضرت لوط علیہ السلام ۔ پارٹ 5

 

لوط علیہ السلام نے انہیں بہت سمجھایا کہ کیا تم اب اتنے بھی سلیم فطرت انسان نہیں رہے کہ میرے مہمانوں کے سامنے مجھے رسوا نہ کرو۔ میری قوم کی بیٹیاں حاضر ہیں ان سے نکاح کرو۔۔
لیکن ہوس میں اندھی قوم کہنے لگی کہ ہمارے بیچ سے ہٹ جاؤ۔
فرشتوں نے لوط علیہ السلام سے کہا کہ آپ ہماری ظاہری صورت پہ نہ جائیں۔ ہم ملائکہ ہیں اور یہ قوم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ہم اللہ کی طرف سے عذاب کا حکم لائے ہیں۔ اب یہ قوم ہرگز سدھرنے والی نہیں۔
آپ کا خاندان محفوظ رہے گا، لہذا اشارہ ملتے ہی آپ نکل جائیں اس علاقے سے۔۔۔

تفصیلاً یہ واقعہ سورہ ہود 83 ۔ 78 میں ہے۔۔

اصل میں ان نوجوانوں (فرشتوں) کی آمد سے قوم انجان تھی۔ اور ان کی آمد کی اطلاع اپنی قوم کو اور کسی نے نہیں بلکہ لوط علیہ السلام کی بیوی نے دیا۔ کیونکہ وہ بھی اپنی قوم کی حمایتی تھی۔

وہ بظاہر تو ان پر ایمان لائی تھیں لیکن تھیں وہ اسی قوم کی اور انہی سے ساری ہمدردی تھی اس کی۔

سورہ تحریم آیت 10 میں نوح علیہ السلام کی بیوی اور لوط علیہ السلام کی بیوی کو خیانت کرنے والیاں کہا گیا۔ اور یہ کہ دوزخ کی آگ ان کا انجام ہے۔
یہ دونوں عورتیں نبی کی بیویاں ہو کر بھی کافر رہیں۔ اور ایمان ان کا مقدر نہ بن سکا۔۔۔

جاری ہے۔۔۔

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu