Qasas ul Quran – Hazrat Nuh (Part 5)

data-full-width-responsive="true">

حضرت نوح علیہ السلام ۔ پارٹ 5

 

اب اللہ کے سوا، یا اس کے ساتھ اوروں کو شریک ٹھہرانے کے بارے میں اللہ خود فرماتا ہے:

‘پس نہیں آپ ان چیزوں سے شک اور شبہ میں رہیں جنہیں یہ لوگ پوج رہے ہیں۔ ان کی عبادات تو اسی طرح ہے جس طرح ان کے باپ داداؤں نے کی۔ ہم ان کو ان کے (عذاب کا) پورا پورا بدلہ بغیر کسی کمی کے دینے والے ہی ہیں۔‘
سورہ ہود ۔ 109

بحر حال، نوح علیہ السلام کا 950 سال کا صبر اب جواب دے چکا۔
سورہ نوح ان کی اپنی اللہ سے کی گئی داستان ہے۔

‘نوح بولے: اے رب! میں بلاتا رہا، اپنی قوم کو رات اور دن۔ تو میرے بلانے سے اور زیادہ بھاگتے رہے اور میں نے جب کبھی ان کو بلایا تاکہ تو ان کو بخشے، وہ اپنے کانوں میں انگلیاں ڈالنے لگے اور لپیٹنے لگے اپنے اوپر کپڑے، اور ضد اور غرور کیا۔ بڑا غرور۔۔۔ اور میں نے ان کو کھل کر بھی کہا اور چھپ کر بھی کہ اپنے گناہ بخشواؤ اپنے رب سے بیشک وہ بہت بخشنے والا ہے۔‘

سورہ نوح ۔ 10۔ 5

لیکن قوم نہ مانی۔ اور ان کی مہلت ختم ہوئی۔۔۔۔۔

جاری ہے۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">