Qasas ul Quran – Hazrat Saleh (Part 1)

حضرت صالح علیہ السلام ۔ پارٹ 1

 

اب آتی ہے صالح علیہ السلام کی قوم ثمود۔۔۔ قوم عاد اور قوم ثمود، دونوں حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے سام کی نسل میں سے تھے۔

ثمود دراصل قوم عاد میں سے بچنے والے ان لوگوں کی نسل میں سے تھے جو حضرت ہود علیہ السلام کے پیروکار تھے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ آنے والی نسلیں پھر راہ حق میں سے بھٹک گئے تھے۔

یوں قوم عاد کو عاد اولا اور ثمود کو عاد ثانی بھی کہا گیا ہے۔

مسکن:

ثمود ہجر میں آباد تھے۔ حجاز اور شام کے درمیان وادی قراع تک میدان میں ان کا مسکن تھا۔
اب بھی اس راستے سے گزرنے والوں کو اس قوم کے کھنڈرات اور مٹے ہوئے نشان ملتے ہیں۔
قصہ آدم علیہ السلام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک، بلکہ قیامت تک جتنی بھی اقوام ہیں ان سب کا پہلا فساد شرک ہی ہے۔ کوئی شخصیت پرست، ،کوئی بت پرست تو کوئی نفس پرست۔۔۔ جو مقام اللہ کا ہونا چاہئے اس کا حق ہم جن اور انس ادا ہی نہیں کرتے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ شرک ہرگز معاف نہیں ہوگا۔۔۔۔

جاری ہے۔۔ 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu