Qasas ul Quran – Hazrat Saleh (Part 3)

data-full-width-responsive="true">

حضرت صالح علیہ السلام ۔ پارٹ 3

 

ثمود کا مشہور نام مداین صالح علیہ السلام بھی ہے اور حجرِ ثمود بھی۔ حجر دراصل پتھر کو کہتے ہیں۔ سو مداین پہاڑی علاقے تھے بہت۔

قوم عاد اور ثمود دونوں بہت ہی طاقتور، لمبے اور ماہر تھے۔ وہ سخت پہاڑوں کو خود تراش کر اپنے محل بناتے۔ ان کے آثار آج بھی محفوظ ہیں۔ (انٹرنیٹ پر ان کے محلات کی بہت سی تصویریں ہیں)۔
ثمود بت پرست تھے، اور ان کا بھی سب سے بڑا مسئلہ شرک تھا۔ شرک ہی کیوں ہر بار؟ کیونکہ آدم علیہ السلام سے لے کر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک جتنے بھی پیغمبر آئے ہیں، شرک سب سے اول مسئلہ رہا ہے سب اقوام میں۔

بحرحال، قوم ثمود نے صالح علیہ السلام سے پہاڑ سے اونٹنی نکالنے کی فرمائش کی۔ ثمود کا مطالبہ کہ ان کی ‘کتیبہ‘ نامی ویران چٹان سے ایک صحت مند اونٹنی لاؤ۔ بس پھر پہاڑ پھٹا اور ایک بڑی سی حاملہ اونٹنی ظاہر ہوئی۔ کچھ فوراً ایمان لے آئے اور کچھ اسی حسد اور بغض میں کہ صالح ہی کیوں نبی چنا گیا، ایمان نہ لائے۔ اور انہوں نے اس اونٹنی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ اب اونٹنی اتنی بڑی تھی کہ ان کے کنویں کا آدھا پانی اور کھیت کھا جاتی۔
یوں اپنے ہی مطالبے سے بیزار ہو کر اس سے چھٹکارا چاہنے لگے۔۔

جاری ہے۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">