Qasas ul Quran – Hazrat Yaqoob

data-full-width-responsive="true">

حضرت یعقوب علیہ السلام ۔ پارٹ 1

 

اب آتے ہیں اسحق علیہ السلام کے بیٹے یعقوب علیہ السلام کے بارے میں۔
عبرانی (ہیبریو) زبان میں یعقوب علیہ السلام کا نام اسرائیل تھا۔
اسرا = عبد یا بندہ
ئیل = الا یا اللہ
یعنی اللہ کا بندہ۔۔۔
یعنی عبداللہ۔۔۔
ابراہیم علیہ السلام کا وہ اسحاقی خاندان جو یعقوب علیہ السلام کی نسل سے ہے، بنی اسرائیل کہلاتا ہے۔ اور آج بھی یہود اور نصاری کے قدیم خاندان اسی نسبت سے منصوب ہیں۔
تورات کے مطابق یعقوب علیہ السلام کی 4 بیویاں تھیں۔ اور کچھ روایات میں 2 کا ذکر ہے۔ جن سے 12 بیٹے ہوئے۔ بحرحال، یوسف علیہ السلام اور بن یامین ایک ماں سے ہیں۔
قرآن یعقوب علیہ السلام کے جلیل القدر نبی، صاحب صبر و عظیمت اور یوسف علیہ السلام کے برگزیدہ والد ہونے کا ذکر کرتا ہے۔ جو کنعانیوں کے لئے مبعوث ہوئے۔
مگر یہود کی خاص کتاب تلمود میں یعقوب علیہ السلام کو نعوذ بااللہ الویت کا درجہ دے کر رب سے ممتاز قرار دیا ہے۔ اور اسی لئے ان کے ہاں ‘اسرائیل‘ نام کی بہت اہمیت ہے۔
خیر، یعقوب علیہ السلام کے بارے میں اتنا ہی، مزید ان کا ذکر قصہ یوسف علیہ السلام میں آئے گا۔

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">