Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 1)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 1

 

اب شروع ہوتا ہے قرآن کا احسن القصص یعنی بہترین قصہ۔۔
اس قصے کو اللہ عزوجل نے یہ لقب کیوں دیا، غور اور فکر کرنے والوں کے لئے واقعی اس میں بہت سے اسباق ہیں۔
یعقوب علیہ السلام کے 12 ایک سے بڑھ کر ایک قابل رشک بیٹے ہونے کے باوجود، ان کے سب سے لاڈلے بیٹے یوسف علیہ السلام تھے۔
اس کی ایک وجہ یوسف علیہ السلام کا اسیر کر دینے والا بے مثال حسن بھی تھا۔ اور ایک وجہ ان کی پیشانی پر چمکتا ہوا نور نبوت بھی تھا، جس سے وہ وحی الہی کے ذریعے آگاہ کر دئے گئے تھے۔

سورہ یوسف کا شان نزول۔۔۔

ایک مرتبہ کفار مکہ نے یہود سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نبی ہونے کے متعلق اپنی پریشانی کا اظہار کیا تو یہود بولے،
ان سے پوچھنا کہ یعقوب علیہ السلام کی اولاد شام سے مصر کیوں منتقل ہوئی؟ اور یوسف علیہ السلام کا کیا قصہ تھا؟
اگر وہ نبی نہیں ہیں تو ہرگز نہ بتا سکیں گے۔
اب کفار رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس یہ دونوں سوال لے کر آئے تو انہوں نے بذریعہ وحی پوری سورہ یوسف بیان کر دی۔

(نوٹ: شادی کے سلسلے میں سورہ یوسف پڑھنے کے متعلق کوئی بھی روایت مستند حدیث سے ثابت نہیں۔)۔۔۔۔

جاری ہے۔۔۔۔ 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">