Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 13)

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 13

 

بخاری اور مسلم شریف میں ہیکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس واقعے کا ذکر فرماتے ہوئے یوسف علیہ السلام کے صبر اور ضبط کو سراہا۔

بحرحال، بادشاہ نے یوسف علیہ السلام کے انکار اور اس کی وجہ سنی تو عورتوں کو بلوایا اور ان سے کہا کہ صاف صاف اور صحیح سے بتاؤ کہ اصل معاملہ کیا تھا۔
وہ تمام یک زبان ہو کر بولیں۔۔۔

حاش للہ ہم نے اس میں کوئی برائی نہیں پائی۔

سورہ یوسف ۔ 51

اللہ پاک نے اپنے پاک باز بندے کی عصمت کی گواہی انہی الزام لگانے والوں سے دلوائی۔ یہی صبر کی آزمائش ہوتی ہے۔ حالات بہتر ہو ہی جاتے ہیں اگر اللہ پر ایمان ہو تو۔

بادشاہ پر جب یوسف علیہ السلام کے واقعے کی حقیقت حال کھلی تو وہ ان کا گرویدہ ہو گیا۔ اور کہنے لگا:

اس کو جلد میرے پاس لاؤ کہ میں اس کو خاص اپنے کاموں کے لئے مقرر کروں۔
اور جب یوسف علیہ السلام روبرو ہوئے، اور بات چیت کی تو بادشاہ حیران رہ گیا کہ حسن صورت اور سیرت، پاکیزہ کردار اور حکمت سے پر اس نوجوان جیسا کوئی نہیں ہو سکتا۔ پھر بولا:

بلاشبہ آج کے دن تو ہماری نگاہوں میں بڑا صاحب اقتدار اور امانت دار ہے۔

سورہ یوسف ۔ 54

جاری ہے۔۔۔۔

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu