Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 14)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 14

 

بادشاہ نے یوسف علیہ السلام کو ایک اعلی عہدے کی آفر دینے کے ساتھ ساتھ اپنے خواب اور اس قہط سالی کو روکنے کے متعلق دریافت کیا۔ یوسف علیہ السلام نے خود ہی پیش کش کر دی:
آپ مجھے اپنی مملکت کے خزانوں پر مقرر کیجئے،میں حفاظت کر سکتا ہوں۔ اور میں اس کام کا جاننے والا ہوں۔
سورہ یوسف ۔ 55

بادشاہ نے ایسا ہی کیا اور انہیں تمام مملکت کا امین اور کفیل بنا دیا۔ اور شاہی خزانوں کی کنجیاں ان کے حوالے کر دیں۔
بادشاہ نے ساتھ ہی اعلان بھی کر دیا کہ فرعون میں ہوں لیکن اب مصر کی سرزمیں میں یوسف علیہ السلام کے بغیر کوئی فیصلہ نہ ہوگا۔ اب یہی نئے حاکم ہیں۔۔۔ ایک کنعانی بدوی بچہ۔۔۔ اس وقت کے سپر پاور مصر کا نیا حاکم۔۔۔۔
اور اس طرح ہم نے سرزمین مصر میں یوسف علیہ السلام کے قدم جما دئے۔ جس جگہ سے چاہے رہنے سہنے کا کام لے۔ ہم جسے چاہتے ہیں اپنی رحمت سے فیضیاب کر دیتے ہیں۔ اور نیک عملوں کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتے۔ جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور بد عملیوں سے بچتے رہے، ان کے لئے تو آخرت کا اجر اس سے کہیں بہتر ہے۔

سورہ یوسف : 57۔ 56

جاری ہے۔۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">