Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 16)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 16

 

تورات میں بیان ہیکہ برادران یوسف پر جاسوسی کا الزام لگایا گیا۔ یوں یوسف علیہ السلام نے ان سب سے سارے حالات کرید کرید کر معلوم کئے۔
بحرحال، پھر ان کو کافی غلہ بھر بھر کر دیا گیا۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ قحط اس قدر سخت ہیکہ تم کو یہاں دوبارہ آنا پڑے گا۔ اس لئے یاد رکھو اب کی بار تم اپنے سوتیلے بھائی (بن یامین) کو ساتھ نہ لائے تو تم کو ہرگز غلہ نہ ملے گا۔ تم نے دیکھ لیا ہے میں غلہ پورا ناپ کر دیتا ہوں۔

سورہ یوسف : 60 ۔ 59

برادران یوسف نے کہا کہ ہم اپنے والد سے کہیں گے اور ہر طرح سے ان کو ترغیب دیں گے کہ وہ بن یامین کو یہاں ساتھ بھیجنے پر راضی ہو جائیں۔ پھر جب وہ چلنے لگے تو یوسف علیہ السلام نے اپنے خادموں کو حکم دیا کہ خاموشی کے ساتھ ان کے سامان میں ان کی وہ جمع پونجی بھی رکھ دو انہوں نے غلے کی قیمت کے نام پر دی ہے۔ تاکہ جب گھر جا کر اس کو دیکھیں تو عجب نہیں ہیکہ پھر دوبارہ واپس آئیں۔
جب قافلہ کنعان واپس پہنچا اور اپنا سامان کھولا تو اپنی قیمت والی پوٹلی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

جاری ہے۔۔۔۔

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">