Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 17)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 17

 

برادران یوسف نے واپس جا کر اپنے والد یعقوب علیہ السلام کو سارا قصہ سنایا کہ بن یامین کو ساتھ لے جانا بہت ضروری ہے ورنہ مزید غلہ نہیں ملے گا۔
اور جب اپنے سامان میں اپنا مال واپس پایا تو کہنے لگے ابا! اور کیا چاہئے ہمیں کہ ہم سے اتنا بہترین سلوک کیا جائے؟
یعقوب علیہ السلام نے کہا ، کیا میں تم پر اس (بن یامین) کے بارے میں ایسا ہی اعتماد کروں جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی یوسف کے بارے میں کر چکا ہوں۔ سو اللہ ہی بہترین حافظ ہے اور وہی سب سے بڑھ کر رحیم ہے۔‘

سورہ یوسف ۔ 64

بحرحال، یعقوب علیہ السلام نے فرمایا کہ میں ہرگز بن یامین کو نہ بھیجوں گا جب تک تم سب مجھ سے اللہ کے نام پر عہد نہ کرو۔ کہ جب تک کوئی مشکل واقعی تم سب کو نہ گھیر لے، تم بن یامین کو صحیح سلامت واپس لوٹاؤگے۔
جب سب متفق ہوگئے اور ہر طرح سے اطمینان دلایا تب یعقوب علیہ السلام بولے کہ سب کا حافظ تو اللہ ہی ہے ۔ اور وہ ہمارے قول اور فعل کا نگہبان بھی ہے۔
اب قافلہ دوبارہ مصر روانہ ہوا بن یامین کے ساتھ۔ یعقوب علیہ السلام نے انہیں نصیحت کی کہ سب ایک دروازے سے داخل نہ ہونا۔ بلکہ مختلف شہر کے دروازوں سے داخل ہونا۔۔۔

جاری ہے۔۔۔ 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">