Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 18)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 18

 

یعقوب علیہ السلام کی اس نصیحت کی وجہ یہ تھی کہ ان کے اتنے پروقار بیٹوں کو ایک ساتھ آتا دیکھ کر کہیں لوگ حسد کا شکار ہو کر بری نظر نہ لگا دیں۔ کیونکہ نظر بد سے جتنا ممکن ہو بچا جائے۔

پھر جب یہ مصر میں اسی طرح داخل ہوئے جیسا ان کے باپ حکم کیا تھا، تو یہ ان کو اللہ کی مشعیت کے مقابلے میں کچھ کام نہ آئی۔ مگر یہ ایک خیال تھا یعقوب علیہ السلام کے دل میں جو اس نے پورا کر لیا۔ اور بلاشبہ وہ صاحب علم تھا اور ہم نے اس کو سکھایا تھا۔ لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔

سورہ یوسف ۔ 68

اب صورتحال یہ پیش آئی کہ جب برادران یوسف کنعان سے روانہ ہوئے تو راستے میں بن یامین کو ستانا شروع کیا۔ کبھی باپ کی محبت کا طعنہ تو کبھی عزیز مصر کا اس کو خصوصیت کے ساتھ بلانے پر حسد کرتے۔ بن یامین سب کچھ خاموشی سے سنتا رہا۔
جب مصر پہنچے تو اپنے والد کی ہدایت پر الگ الگ دروازوں سے داخل ہوئے۔ لیکن چونکہ یوسف علیہ السلام نے پہلے سے اپنے بندوں کو ہدایات دے رکھی تھیں اپنے بھائیوں کے متعلق، لہٰذا وہ پہچان لئے گئے اور دربار میں پیش ہوئے۔
یوسف علیہ السلام نے بن یامین کو دیکھا تو کسی طریقے سے ان سے تنہائی میں بات کرنے کا راستہ نکالا۔ یوسف علیہ السلام نے بن یامین کو اپنا تمام حال سنایا اور کہا میں ہی تمہارا حقیقی بھائی یوسف ہوں۔ اور پھر تسلی دی کہ اب گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ ان (ہمارے بھائیوں) کی بد سلوکی کا دور ختم۔۔۔

سورہ یوسف ۔ 69

جاری ہے۔۔۔

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">