Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 19)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 19

 

تورات میں ہیکہ یوسف علیہ السلام نے بھائیوں کی بڑی خاطر داری کی۔ اور انہیں خوب سامان دیا۔

یوسف علیہ السلام کی بڑی خواہش تھی کہ وہ بن یامین کو کسی طرح اپنے پاس روک لیں۔ مگر مصر کے قانون میں کسی غیر مصری کو بغیر کسی معقول وجہ کے روک لینا سخت منع تھا۔

پھر وہ چاہتے بھی نہیں تھے کہ ان کے بھائیوں اور لوگوں پر اصل حقیقت ظاہر ہو۔ یوں وہ خاموش رہے اور جب قافلہ روانہ ہوا تو چپکے سے اپنا شاہی پیالہ بن یامین کے سامان میں رکھ دیا۔

کنعانی قافلہ ابھی تھوڑا دور ہی چلا تھا کہ کارندوں نے شاہی برتنوں کی دیکھ بھال کی تو اس میں پیالہ نہ پا کر سمجھے کہ محل میں ان کنعانیوں کے سوا اور کوئی نہیں آیا اس لئے فوراً اعلان کیا کہ قافلے والو! ٹھہرو کہیں تم تو چور نہیں۔

برادران یوسف پلٹے اور پوچھا کیا کھو گیا ہیکہ جس کا الزام لگا رہے ہو ہم پر۔

کارندے بولے کہ شاہی پیالہ۔۔۔۔

پھر دوسرا بولا کہ جو اس چوری کا پتہ لگا لے اس کو ایک اونٹ کا انعام ملے گا۔

برادران بولے کہ اللہ جانتا ہے کہ ہم مصر میں فساد کی غرض سے نہیں آئے۔۔۔

جاری ہے۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">