Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 2)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 2

 

جب یوسف نے اپنے والد سے کہا ابا جان! میں نے خواب میں 11 ستارے اور سورج اور چاند دیکھا ہے کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔ وہ بولے اے میرے بیٹے! تو اپنے اس خواب کو اپنے بھائیوں کو نہ سنانا۔ کہیں وہ تیرے ساتھ کوئی چال نہ چلیں۔ بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے اور اس طرح تیرا رب تجھے برگزیدہ کرے گا اور تجھے خوابوں کا علم سکھائے گا۔ اور اپنی نعمت کو تجھ پر اور اولاد یعقوب پر تمام کرے گا جس طرح کہ اس نعمت (نبوت) کو تیرے آباؤ اجداد یعنی ابراہیم اور اسحق علیہ السلام پر پورا کیا۔ بیشک تیرا رب جاننے والا حکمت والا ہے۔

یوسف ۔ 6۔ 4

خواب سن کر یعقوب علیہ السلام بیحد خوش ہوئے کیونکہ ان کا دل عزیز بیٹا ہی بہت جلد نبوت پانے والا تھا۔ لیکن انہوں نے ساتھ ھی بیٹے کو روکا بھی کہ یہ خواب بھائیوں کے سامنے تو ہرگز بیان نہ کرے کہ کہیں وہ حسد میں اس کے ساتھ برا نہ کرلیں۔
لیکن یوسف علیہ السلام کے سوتیلے بھائی، خواب نہ سن کر بھی حسد کے مارے انہیں یعقوب علیہ السلام سے ہمیشہ کے لئے دور کرنے کو تیار ہو چکے تھے۔
البتہ بن یامین چھوٹے اور بے ضرر تھے۔ یوسف علیہ السلام کے بعد یہی اپنے والد کے دلدادہ تھے۔

جاری ہے۔۔۔ 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">