Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 20)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 20

 

برادران یوسف علیہ السلام نے بہت صفائی پیش کی کہ ہم ہم پہلے بھی غلہ لینے آئے تھے، ہم میں چوری کی قطعا” عادت نہیں۔
کارندوں نے پوچھا، اچھا اگر جس کے پاس سے پیالہ نکلا تو اس کی کیا سزا ہونی چاہئے؟
تو بولے، کہ چور خود آپ اپنی سزا ہے۔ یعنی وہ قید کر لیا جائے گا۔ یہی ہمارے مذھب (دین ابراہیمی) میں سزا مقرر ہے۔
یہ جواب سن کر کارندوں نے سب بھائیوں کی تلاشی شروع کر دی۔ اور آخر میں بن یامین کی، اور اس کے پاس سے پیالہ نکل آیا۔۔۔۔

قافلے کو واپس لوٹایا گیا اور بن یامین پکڑا گیا۔ کارندوں نے یہ معاملہ یوسف علیہ السلام کے سامنے پیش کیا اور وہ بہت خوش ہوئے۔
عدالت لگی، سب بھائی پیش ہوئے۔ ان کی حاسدانہ رگ پھڑک اٹھی اور انہوں نے یہ جھوٹ بولنے کی جرات کی کہ اگر بن یامین نے چوری کی ہے تو کوئی حیرانی نہیں کیونکہ اس کا بڑا بھائی بھی چوری کر چکا ہے۔

خود پر یہ الزام سن کر، یوسف علیہ السلام بادشاہ ہو کر بھی ضبط کر گئے۔ کیونکہ حقیقت بتانے کا اب بھی صحیح وقت نہیں آیا تھا۔۔۔۔

جاری ہے۔۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">