Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 21)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 21

 

برادران یوسف نے حسد میں الزام تراشی تو کر لی اس کا نتیجہ یہ تھا کہ بن یامین اب بادشاہ کے حوالے کر لیا جائے گا۔ لیکن جیسے ہی انہیں والد سے کیا گیا عہد یاد آیا تو گھبرا گئے اور التجائیں کرنے لگے کہ ہمارا باب بہت بوڑھا ہے۔ اس کو اس کے پہلے بھائی (یوسف علیہ السلام) کا بھی بے حد غم ہے۔ اس پر رحم کیجئے اور بن یامین کی جگہ ہم میں سے کسی بھائی کو سزا کے لئے روک لیجئے۔ آپ ہم پر مہربان ہیں اور احسان کرنے والوں میں سے ہیں۔

یوسف علیہ السلام فرمائے۔۔۔
اللہ کی پناہ! ہم اگر ایسا کریں تو ظالم ہونگے۔۔۔

برادران یوسف جب بادشاہ سے مایوس ہو گئے تو آپس میں مشاورت کرنے لگے۔ سب سے بڑے بھائی (یہودا) نے کہا کہ تم سب کو معلوم ہیکہ ابا نے بن یامین کے متعلق کس قدر سخت عہد لیا ہے۔ اور اس پہلے بھی تم سب یوسف کے ساتھ زیادتی کر چکے ہو۔ اس لئے اب میں واپس جا کر ان کا سامنا نہیں کر سکتا جب تک ابا مجھے خود آنے کی اجازت نہ دیں یا اللہ کوئی فیصلہ نہ کر دے۔ تم سب جاؤ ان کے پاس اور سچ بتا دو بن یامین کی چوری کا اور یقین دلاؤ کہ ہم بلکل سچے ہیں۔۔۔۔

جاری ہے۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">