Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 22)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 22

 

بڑے بھائی کے مشورے کے مطابق وہ کنعان واپس آئے اور یعقوب علیہ السلام کو سارا معاملہ بتا دیا۔

یعقوب علیہ السلام پہلے بھی ان کے ہاتھوں یوسف علیہ السلام کو کھو چکے تھے، اس لئے فرمایا کہ ۔۔

نہیں تمہارے نفسوں نے یہ چیز بنا لی ہے۔ واقعہ یوں نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا ۔ خیر اب صبر کے سوا اور کوئی چارا نہیں۔ اللہ کے لئے یہ کیا مشکل ہے کہ وہ ان دونوں کو مجھ سے ملا دے۔

غمِ یوسف پھر سے تازہ ہو گیا تھا۔ ان کی آنکھیں اب رو رو کر بینائی کھو چکی تھیں۔ مگر صبر میں کمی نہیں آئی تھی۔

بحرحال، یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ ایک مرتبہ پھر سے مصر جاؤ اور یوسف علیہ السلام اور اس کے بھائیوں کو تلاش کرو۔ اور اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ غرض سب بیٹے، کچھ باپ کی اصرار پر اور کچھ غلے کی ضرورت کے تحت مصر روانہ ہوئے۔

یوسف علیہ السلام نے والدین اور بھائیوں کی پریشان حالی اور عاجزانہ درخواست پر غور کیا تو ضبط نہ کر سکے اور فرمانے لگے:

کیا بھلا تم جانتے ہو کہ تم نے یوسف اور اس کے اس کے بھائی کے ساتھ کیا معاملہ کیا جب تم جہالت میں سرشار تھے؟

بھائیوں نے اس موقعے پر یہ بات سنی تو بری طرح چونک گئے۔۔۔۔

جاری ہے۔۔۔۔

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">