Qasas ul Quran – Hazrat Yusuf (Part 8)

data-full-width-responsive="true">

حضرت یوسف علیہ السلام ۔ پارٹ 8

 

عزیز نے اپنی جانب سے بات ختم تو کر دی مگر معاملہ پوشیدہ نہ رہ سکا اور شاہی خاندان کی عورتوں میں یہ چرچا عام ہو گیا کہ عزیز مصر کی بیوی کس قدر بے حیا ہیکہ اپنے ہی غلام پر رینجھ گئی۔

اب یہ چرچا عزیز کی بیوی تک بھی پہنچ گیا۔ اس نے انتقام لینے کی آگ میں ایک شاندار دعوت رکھی۔ جس میں ان تمام شاہی عورتوں کو مدعو کیا۔ جب سب دستر خوان پر بیٹھ گئیں اور سب نے کھانے کے لئے چھریاں کانٹے ہاتھ میں لئے، عزیز کی بیوی نے اسی وقت یوسف علیہ السلام کو اندر آنے کا حکم دیا۔ وہ جونہی سب کے سامنے آئے ان کے بے مثال حسن کو دیکھ کر عورتیں اپنے حواس کھو بیٹھیں اور اپنے ہاتھ کاٹ لئے اور بے ساختہ کہنے لگیں کہ کون کہتا ہے یہ انسان ہے، یہ تو نورانی فرشتہ ہے۔۔۔۔

یہ دیکھ کر عزیز کی بیوی فخریہ انداز میں کہنے لگی یہی وہ غلام ہے جس کے عشق کے بارے میں تم سب مجھے طعنہ دے رہے تھے۔ اب اس کو دیکھ کر تم سب اپنے حال دیکھ لو۔ بتاؤ میرا عشق بے جا ہے یا تم سب کی ملامتیں؟؟؟؟؟

جاری ہے۔۔۔۔ 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">