Qasas ul Quran – Hazrat Ibrahim (Part 13) LAST

data-full-width-responsive="true">

حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ آخری پارٹ

 

بادشاہ اتنا متاثر ہوا تھا کہ اس نے اپنی عزیز بیٹی حاجرہ رضی اللہ تعالی عنہ تک کو حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں وقف کر دیا۔ کیونکہ بقول اس کے، شہزادی بن کر رہنے سے کہیں بہتر ہیکہ میری بیٹی اسی خاندانِ ابراہیم کی خادمہ بن کر رہے۔

لیکن ابراہیم علیہ السلام نے بعد میں حاجرہ کو اپنی خادمہ نہیں بلکہ اپنی زوجہ بنانے کا شرف بخشا۔ بعد میں حاجرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی خود کو خلیل اللہ کی زوجہ ثابت کیا۔
اب ابراہیم علیہ السلام نے اپنی ازواج کے ساتھ واپس فلسطین جانے کا فیصلہ کیا۔
دوسری طرف لوط علیہ السلام وحی الٰہی کے حکم سے اردن کی طرف صدوم نامی جگہ حجرت کر گئے۔ اور وہیں تبلیغ میں مصروف ہو گئے۔ جبکہ ابراہیم علیہ السلام فلسطین میں تھے اور ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔ انہوں نے بہت دل سے دعا کی کہ مجھے مجھ میں سے ہی وارث عطا کر ۔
یاد رکھیں کہ انبیاء علیہ السلام کی وراثتِ علم دین اور حق ہے۔ اور ان کے وارث علم والے بندے ہوتے ہیں۔
اب ان کی دعا سن لی گئی اور ان کی دوسری زوجہ حاجرہ رضی اللہ تعالی عنہ حاملہ ہوگئیں۔ یہ بات سارہ رضی اللہ تعالی عنہ کو کچھ ناگوار گزری۔

ہماری اگلی کہانی حضرت اسماعیل علیہ السلام ۔۔۔ 

 

 

 

Click Here For Qasas ul Quran All Parts

data-full-width-responsive="true">

Check Also

Hayrat Angaaz Report in Urdu

data-full-width-responsive="true"> data-full-width-responsive="true">